Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکہ مکرمہ جانے میں کوئی روک ٹوک نہیں‘

مکہ مکرمہ میں صرف احرام پہننے والوں کے داخلے پر پابندی ہے ( فوٹو: سبق)
مکہ کے داخلی راستوں پر متعین سیکیورٹی فورس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ آنے سے کسی کو روکا نہیں جاتا البتہ احرام پہننے والے زائرین کے داخلے پر پابندی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ کی چوکیوں پر متعین فورس نے کہا ہے کہ ’یہ بات بے بنیاد ہے کہ شہر میں لوگوں کے آنے جانے پر پابندی ہے۔‘
فورس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’واٹس ایپ پر ساؤنڈ فائل وائرل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مکہ کے داخلی راستوں سے جانے والوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔‘
ذرائع نے کہا ہے کہ ’یہ بات حقیقت سے عاری ہے، کوئی بھی شخص مکہ جا سکتا ہے اور وہاں سے نکل بھی سکتا ہے، کوئی روک ٹوک نہیں البتہ احرام پہننے والے زائرین کے داخلے پر پابندی ہے۔‘
ذرائع نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل ہے کہ وہ خبریں مستند ذرائع سے لیں، بے بنیاد باتوں پر یقین نہ رکھیں۔‘

شیئر: