Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت سے زیادہ سامان خریدنے پر جرمانہ

پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس تک قید ہو سکتی ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ضرورت سے زیادہ سامان نہ خریدے۔
عام افراد اپنی اور اہل خانہ کی ضروریات اور تاجر حضرات اپنی تجارتی ضروریات سے بڑھ کر سامان خریدنے سےگریز کریں۔ اس کی خلاف ورزی جرم ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے تاجروں کو بھی ہدایت دی ہے (فوٹو سوشل میڈیا)

اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی اور اہل خانہ کی ضروریات یا تاجر اپنی تجارتی حد سے بڑھ کر سامان سٹاک کریں گے تو ان پر جرمانہ ہوگا۔ موجودہ حالات میں حد سے زیادہ سامان خریدنے والے ضرورت مندوں کو مشکل میں ڈال دیں گے۔
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اس جرم پر سخت سزا مقرر کی گئی ہے۔ پانچ لاکھ ریال تک جرمانہ یا دو برس تک قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ’ اگر کسی فرد یا تاجر کی خریداری سے کسی انسان یا جانور کی صحت کو نقصان ہو رہا ہو تو ایسی صورت میں جرمانے کی حد دس لاکھ ریال تک ہوگی جبکہ تین برس تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے اور مخصوص حالات میں دونو ں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں‘۔                        
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: