Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: نیشنل واٹر کمپنی کے سروس سینٹر بند

بندش کا فیصلہ نئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے کیا گیا ہے۔ فوٹو اخبار 24
 سعودی عرب میںنیشنل واٹر کمپنی نے مملکت بھر میں سروس سینٹر کی تمام شاخیں بند کردیں۔ 30 مارچ تک تمام سینٹر بند رہیں گے۔ 

ای برانچ کے ذریعے 24 گھنٹے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

اخبار 24 کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ شاخوں کی بندش کا فیصلہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صحت اداروں کی سفارش پر اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سعودی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں اور صارفین کی سلامتی کو مدنظررکھ کر کیا گیا ہے۔
نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین کو اطمینان دلایا کہ شاخیں بند ہونے کے باوجود صارفین کو شکایات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ای برانچ کے ذریعے 24 گھنٹے شکایات نوٹ کی جائیں گی اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
            
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: