Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دولہے کا دلہن کو دسویں منزل سے دھکا

منگنی کے بعد سے ہمارے درمیان لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ فوٹو المرصد
مصر کے ساحلی شہر سکندریہ میں پیش آنے والے واقعے نے پورے ملک میں سنسنی پھیلا دی۔ دولہا نے رخصتی کی رات اپنی دلہن کو دسویں منزل سے دھکا دے کر ہلاک کر دیا۔
المرصد ویب سائٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اس مجرمانہ واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سکندریہ کے شہریوں نے پولیس سٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی کہ ان کے ہاں ایک دلہن کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ کیوں اور کیسے اسے قتل کیا گیا ہمیں اس سلسلے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔
پولیس کا ایک دستہ ایمبولینس لے کر جائے وقوعہ پہنچا۔ لاش کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ دلہن ہلاک ہوچکی ہے۔لاش ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔
سکندریہ پولیس نے دولہا کو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ’ جی ہاں یہ جو کچھ ہوا اس کا میں ہی ذمہ دار ہوں۔ دراصل ہم دونوں کے درمیان نوک جھونک ہوگئی تھی۔ مجھے غصہ آیا اور میں نے دلہن کو دسویں منزل سے نیچے پھینک دیا‘۔
مصری دولہا نے قتل کی واردات کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میری منگنی ہوئی تھی تب سے ہم دونوں میں لڑائی جھگڑا ہوتارہتا تھا۔ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اب ہماری زندگی کانٹوں کی سیج بن گئی ہے۔
پولیس نے دولہا کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا جس نے اسے چار روزہ ریمانڈ پر حوالات بھیج دیا او راس پر قتل کی فرد جرم بھی عائد کردی۔
                              
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: