باحہ میں حادثہ، دولہا اور دلہن ہلاک
باحہ ۔۔ باحہ کے الشعراءعلاقے میں ہیبتناک حادثے میں دولہا اور دلہن ہلاک ہوگئے۔ دونوں کے رشتے داروں نے عاجل ویب سائٹ کو اسکی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دلہن جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگئی تھی جبکہ دولہا اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے بتایا کہ 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔4امدادی ٹیموں نے حادثے سے متاثرین کی مدد میں حصہ لیا۔