جدہ ۔۔۔۔جدہ کا ایک نوجوان شادی سے ایک روز قبل ہونیوالے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ شادی عفیف کمشنری کی ایک لڑکی سے طے پاگئی تھی۔ وہ شادی کی تقریب کیلئے جدہ سے عفیف جارہا تھا ۔ہمراہ بھائی اور خاندان کے دیگر لوگ تھے۔ اچانک گاڑی روڈ سے ہٹ کر الٹ گئی ۔دولہا گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم سرمیں براہ راست زخم آنے سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ اس کی گاڑی سے دولہا دلہن کے شادی کے جوڑے بھی برآمد ہوئے۔ جمعہ کی شام کو شادی ہونیوالی تھی۔