Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 344 ہوگئی

جمعہ کو 70 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 20 مارچ  نئے کورونا وائرس (کوفید 19) کے 70 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 344 ہوگئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے مریضوں میں سے  گیارہ مراکش، انڈیا، فلپائن ، اردن، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور سوئٹزر لینڈ سے پہنچے ہیں۔
 نئے مریضوں کو ہوائی اڈے سے قرنطینہ پہنچا دیا گیا۔ شبے کی بنیاد پر ان سب کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں۔

 نئے مریضوں کو ہوائی اڈے سے قرنطینہ پہنچا دیا گیا(فوٹو اے ایف پی)

وزارت صحت کے مطابق ریاض میں کورونا کا ایک مریض تفتیشی کارروائی سے گزر رہا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ دیگر 58 مریض ایسے ہیں جو پہلے سے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کے ساتھ رہ رہے تھے۔ بعض کو شادی کی تقریبات یا تعزیتی اجتماع اور فیملی میل ملا پ کے ذریعے کورونا وائرس کا عارضہ لاحق ہوا۔
بیان میں بتایا کہ کورونا وائرس کے 70 نئے مریضوں میں سے 49 ریاض، گیارہ جدہ اور دو مکہ مکرمہ میں ہیں جبکہ مدینہ منورہ ، دمام، ظہران، قطیف، باحہ، تبوک، بیشہ اور حفر الباطن میں ایک ، ایک ہیں۔
وزارت صحت نےمزید کہا ہے کہ مملکت میں نئے کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 344 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 8 صحت یاب ہوچکے ہیں باقی کا علاج چل رہا ہے۔ دو کی حالت نازک ہے دیگر سب خطرے سے باہر ہیں۔

شیئر: