Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قرنطینہ میں 4080 افراد موجود ہیں‘

وزیر صحت کے مطابق دو کے سوا سب کی حالت تسلی بخش ہے۔( فوٹو عاجل)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق 4080 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔ دو کے سوا سب کی حالت تسلی بخش ہے۔ آٹھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الربیعہ نے جمعہ کو وزیر خزانہ محمد الجدعان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ طبی عملہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں سب سے آگے ہے‘۔
الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں اب تک 274 افراد نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ابھی تک وائر س سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے‘۔

 اب تک 274 افراد نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔(فوٹوسوشل میڈیا)

وزیر صحت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا کہ سب لوگ اپنے گھرو ں میں رہیں۔ انتہائی ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں۔ احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں۔
ان اقدامات کی بدولت ہی سعودی عرب کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاﺅ سے بچا ہوا ہے۔
وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ’ جتنا زیادہ ملنا ملانا اور اجتماعی پروگرام کم کریں گے اتنا ہی زیادہ کورونا وائرس کا پھیلاﺅ محدود رہے گا‘۔
وزیر صحت نے مزید کہااکہ 18سرکاری اداروں کے نمائندے کورونا وائرس کے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے روزانہ اجلاس کریں گے۔
دریں اثنا محکمہ صحت مدینہ منورہ نے اطمینان دلایا ہے کہ مدینہ  میں نئے کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔

 

 

شیئر: