سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے حوالے سے بے بنیاد اور غیر مستند معلومات اور ویڈیو وغیرہ سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والا ایک شخص گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’ادارے میں سوشل میڈیا کی نگرانی کرنے والے ادارے نے افواہیں اور بے بنیاد معلومات پھیلانے والے شخص کی اطلاع دی تھی‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’اطلاع کی روشنی میں پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے مذکورہ شخص کو تلاش کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے کورونا کے متعلق بے بنیاد معلومات اور افواہیں پھیلانے کے علاوہ غیر مستند مواد شیئر کرنے کا اعتراف کرلیا ہے‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’پبلک پراسیکیوشن نے مذکورہ شخص پر افواہیں اور بے بنیاد معلومات پھیلانے کے علاوہ امن عامہ کو خراب کرنے، لوگوں کو بدظن کرنے، حکومتی کوششوں کو مشکوک بنانے اور احتیاطی تدابیر کو ناکافی قرار دینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’پبلک پراسیکیوشن نے ملزم پر تین سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’پبلک پراسیکیوشن افواہیں پھیلانے اور بے بنیاد معلومات شیئرکرنے والے لوگوں کی نگرانی کر رہا ہے‘۔