Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟

بورڈ کے پاس نومبر 2020 یا پی ایس ایل 2021 سے قبل بقیہ میچز کروانے کا آپشن موجود ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020 کے سیمی فائنل اور فائنل کے انعقاد کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی مصروفیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان سمیع برنی نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ 'کرکٹ بورڈ کے پاس نومبر 2020 یا پی ایس ایل 2021 سے قبل بقیہ میچز کروانے کا آپشن موجود ہے۔'
انہوں نے کہا کہ پی سی بی یہ دونوں آپشنز فرنچائز مالکان کے سامنے رکھے گا اور مالکان کی مشاورت سے پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ان کے بقول پی ایس ایل سیزن فائیو کا پلے آف راؤنڈ کروانے یا سیمی فائنلز کروانے کے بارے میں بھی فرنچائز مالکان سے مشاورت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ 17 مارچ کو تاحکم ثانی ملتوی کر دیے تھے۔
التوا کے فیصلے کے بعد کی گئی نیوز کانفرنس میں پی سی بی حکام نے بتایا تھا کہ پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں