Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارکیٹ میں خریداری کے لیے احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟

ٹرالی کا ہینڈل سینیٹائز کرنا نہ بھولیں۔ ( فوٹو: سوشل میڈیا)
دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت کورونا سے حالت جنگ میں ہیں۔ سعودی عرب میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کو محدود کرنے کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مختلف اداروں کی جانب سے عوام کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں تاکہ اس وبائی مرض کو پھیلنے سے حتی الامکان روکا جاسکے۔

کھلی خوراک سے اجتناب کیا جائے۔ (فوٹو: ٹویٹر)

مارکیٹوں میں خریداری کے وقت کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے سبق نیوز نے اماراتی ماہرین کی جانب سے پانچ اہم نکات بیان کیے ہیں جنہیں اختیار کرتے ہوئے مارکیٹوں میں جانے والے حتی الامکان کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سپر مارکیٹوں میں خریداری کے لیے جاتے وقت ہر شخص  پانچ اہم نکات پر عمل کرے تاکہ اس موذی وائرس سے بچا جاسکے۔‘
’مارکیٹوں میں کم عمر بچوں اور معمرافراد کو لے کر قطعی طور پر نہ جائیں۔ کیش کاونٹر پر یا سپر اسٹور کے دیگر کاونٹرز پر موجود افراد کے درمیان کم از کم ایک سے ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں۔‘
مارکیٹ جانے سے قبل طبی ماسک اور باریک دستانے استعمال کریں جنہیں مارکیٹ سے نکلتے ہی درست مقام پر تلف کردیں۔ مارکیٹ میں موجود اشیا خاص کر لکڑی یا سٹیل کو ہاتھ لگانے سے  حتی الامکان اجتناب برتیں کوشش کریں کہ دستانے ہمہ وقت ساتھ ہوں۔
مارکیٹ میں خریداری کے لیے فراہم کی جانے والی ٹرالی کے ہینڈل کو سینیٹائز کیا جائے۔ ٹرالی لینے سے قبل ہاتھوں کو بھی سینٹائز کر لیں۔
اشیائے خورونوش خریدنے میں خصوصی احتیاط برتیں۔ ایسی اشیا خورونوش قطعی طور پر نہ خریدیں جو کھلی رکھی ہوں کیونکہ کھلی اشیا پر جراثیموں کا حملہ جلد ہوتا ہے۔
 

شیئر: