Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’غیر ملکی فائنل ایگزٹ اور ایگزٹ ری انٹری منسوخ کرا لیں‘

میعاد ختم ہو گئی تو جرمانے کی زد میں آجائیں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی  محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں موجودغیر ملکیوں سے کہا ہے کہ اگر کسی نے خروج نہائی(فائنل ایگزٹ) یا خروج عودہ(ایگزٹ ری انٹری) لگایا ہوا ہے تو پہلی فرصت میں اس کی  میعاد ختم ہونے سے قبل اسے منسوخ کرالیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے محکمہ پاسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ خروج نہائی یا خروج عودہ منسوخ کرانا اس لیے ضروری ہے کہ صحت حکام کی ہدایت پر نئے کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر احتیاطی تدبیر کے تحت سعودی عرب سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
’اگرخروج نہائی کی میعاد ختم ہو گئی تو ایسی صورت میں جرمانے کی زد میں آجائیں گے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ تارکین ویزے کے موثر ہونے کا پتہ آئن لاون لگا سکتے ہیں ۔ابشر یا مقیم کے ذریعے کے ویزے منسوخ کرائے جا سکتے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ  نے غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں اورکوئی ایسا کا م نہ کریں جس سے ان پر کوئی جرمانہ لگ رہا ہو۔

شیئر: