ہوم ڈلیوری ایپلی کیشن کرفیو کے دوران موثر
ہوم ڈلیوری سروس والی کمپنیو ں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے-(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ کرفیو کے دوران ہوم ڈلیوری ایپلی کیشنز اور آن لائن ڈاک کی سہولتیں مہیا رہیں گی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کا کہناہے کہ ’ہائپر مارکیٹ’ فارمیسیوں اور ریستورانوں سے اشیائے صرف ، ادویہ اور کھانے پینے کی اشیا گھر بیٹھے طلب کی جاسکتی ہیں‘-
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن اتھارٹی نے آن لائن ڈاک سروس لائسنس ہولڈرڑ کی فہرست جاری کی ہے-
ہوم لائن ہوم ڈلیوری سروس پیش کرنے والی کمپنیو ں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے-
وزارت تجارت نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ صرف لائسنس ہولڈرڑ ہی سے ڈاک سروس اور ہوم ڈلیوری سروس کے لیے رجوع کریں-
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ہوم ڈلیوری سروس والی کمپنیوں کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں-
کمیونیکیشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ اگر صارفین کے ذہن میں کوئی استفسار ہوتو 19966 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں جسے مسلسل اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے-