وزارت تجارت نے زائد المیعاد غذائی اشیا فروخت کرنے والے تاجر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقامی اخبارات میں اس کی تشہیر کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’سعودی تاجر ابو بکر بن عمر بن محمد باقبص پر اپنی دکان اور گودام میں انسانی صحت کے لیے مضر زائد المیعاد غذائی اشیا فروخت کرنے کاالزام عائد کیا گیا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط اور تاجر کو گرفتار کر کے مکہ مکرمہ کی عدالت میں پیش کیا تھا‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’الزام ثابت ہونے پر عدالت نے مقامی اخبارات میں تاجر کی تشہیر، ضبط شدہ سامان تلف، جرمانہ اور دکان وقتی طور پر بند کرنے کا فیصلہ سنایا ہے‘۔
"التجارة" تنشر حكم بمخالفة تجارية #غش_تجاري pic.twitter.com/p23MgEKdXm
— وزارة التجارة (@MCgovSA) March 23, 2020