بنوں....خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں منگل کی صبح خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی منڈان تھانے سے ٹکرا دی۔ حملہ آور ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ تھانے کا گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ خود کش حملہ آور کی عمر 21 سال کے لگ بھگ تھی۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ تھانے کے اطراف مکانات کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں220 کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکے کے بعد کچھ دیر تک وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔