اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے وزارت تجارت کا اقدام
اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے وزارت تجارت کا اقدام
بدھ 25 مارچ 2020 12:54
کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون میں خدمات کے تسلسل کی نگرانی ہو رہی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت تجارت کی ٹیموں نے مارکیٹوں میں ہر قسم کے سٹاک کی موجودگی اور فراوانی کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف علاقوں کے دورے کئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے مارکیٹوں میں موجود کھانے پینے اور دیگر مصنوعات کے سٹاک کے معیار کی جانچ پڑتال کی ہے۔
معائنہ ٹیموں نے گذشتہ روز کرفیو کی پابندیوں سے مستثنی دکانوں کے دورے کر کے وہاں پر موجود اشیائے خوردو نوش کا معیار اور وافر موجودگی کو یقینی بنانے رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا۔
وزارت تجارت کی ٹیمیں اپنے عہدیداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے کر کے کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون کے دوران مارکیٹوں کی ہر قسم کی خدمات کے تسلسل کی نگرانی کر رہی ہیں۔
عہدیداروں نے ہائپر مارکیٹوں کے علاوہ ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں، کھانے پینے کے سامان کی دکانوں، بیکریوں، گوشت اور مچھلی کی دکانوں کے علاوہ گیس اسٹیشنوں کے بھی دورے کئے۔