Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پھنسے مسافروں کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے کے مطابق پروازیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چلائی جا رہی ہیں:فوٹو اے ایف پی
پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے پاکستان میں پھنسے مسافروں کی وطن واپسی کے لیے چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں برطانیہ جبکہ ایک کینیڈا کے لیے چلائی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 'یہ خصوصی پروازیں انسان ہمدردی کی بنیاد پر چلائی جا رہی ہیں اور پاکستان میں پھنسے وہ مسافر جو اپنے گھروں کو لوٹنا چاہ رہے ہیں انہیں ان پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔'
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 'خصوصی اقدامات کے ذریعے تین پروازیں برطانیہ جبکہ ایک کینیڈا روانہ کی جائے گی۔'

 

ترجمان کے مطابق 'پی کے 781 جمعہ کے روز لاہور سے ٹورنٹو (کینیڈا) کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پی کے 709 سنیچر کو اسلام آباد سے مانچسٹر (برطانیہ) روانہ ہوگی۔'
'سنیچر کو ہی پی کے 757 اسلام آباد سے لندن جائے گی جبکہ پی کے 9791 بروز سنیچر ہی اسلام آباد سے برمنگھم روانہ ہوگی۔'
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 'یہ تمام چار پروازیں مسافروں کو ان کی منزل مقصود پر پہنچانے کے بعد واپس خالی آئیں گی اور ان پروازوں پر بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر  کی جاری ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'کینیڈا اور برطانیہ جانے کے خواہش مند افراد ٹکٹوں کے حصول کے لیے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں۔'
خیال رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی پروازیں 4 اپریل تک منسوخ کر رکھی ہیں۔
 

شیئر: