Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض کہاں کہاں؟

کورونا سے بچاؤ کے لیے گھروں پر رہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے بدھ 25 مارچ کو جاری یومیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں مزید 133 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سب سے زیادہ ریاض میں ہیں جن کی تعداد 83 ہے۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ چکی ہے جبکہ مزید 29 افراد اس مہلک مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کیجانب سے موبائل پر احتیاطی پیغامات ارسال کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر

بدھ 25 مارچ کو نئے تصدیق ہونےوالے کیسوں میں سب سے کم الظھران اور الجبیل شہروں میں ہیں جہاں ایک ایک مریض کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
دمام شہر میں بدھ کے دن 13مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ جدہ میں 10، مدینہ میں چھ، قطیف میں چھ، الخبرمیں پانچ، نجران میں چار، ابھا اور عرعر میں دو، دو کیس رجسٹر کیے گئے ہیں۔
نئے تصدیق ہونےوالے مریضوں میں سے 18 وہ ہیں جو بیرون ملک سے آئے تھے اور وہ اسی وقت سے قرنطینہ میں زیر علاج تھے جبکہ باقی 115 لوکل کیرئر سے متاثر ہوئے ہیں۔
یاد رہے اب تک دو غیر ملکی کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک مدینہ میں مقیم افغانی باشندہ تھا۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تداد چار لاکھ 24 ہزار 48 ہے جن میں سے ایک لاکھ آٹھ ہزار 629 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے بچاو کےلیے صفائی انتہائی ضروری ہے (فوٹو ،ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کے لیے مختلف شہروں میں سپرے مہم جاری ہے جبکہ آگاہی مہم کے سلسلے میں موبائل پر پیغامات بھی ارسال کیے جارہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اپنے اور اہل خانہ کی حفاظت کی خاطر گھروں میں رہیں اورہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

شیئر: