Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ملزمان سے پوچھ گچھ آن لائن ہوگی‘

پوچھ گچھ کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائے گا- (فوٹو سوشل میڈیا)

سعودی حکومت نئے کورونا وائرس سے بچاو اور اس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے- پبلک پراسیکیوشن ملزمان سے آن لائن پوچھ گچھ  کرے گی-

سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے اعلان کیاہے کہ ’آئندہ ملزمان سے پوچھ گچھ آن لائن ہوگی- تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں- 

پبلک پراسیکیوشن  کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کا مکمل ریکارڈ تیار کیا جائے گا- انسپکٹر اور ملزم دونوں کے سوال و جواب کی وڈیو اورآڈیو تیار کی جائے گی- رابطے کا نیٹ ورک ہیکرز کی دسترس سے محفوظ ہوگا- 
پوچھ گچھ کے سلسلے میں ملزمان کے جوابات کی رازداری رکھی جائے گی-
پبلک پراسیکیوشن نے یہ اقدام کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے تحت کیا ہے-

شیئر: