Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاؤ، اے ٹی ایم کیسے استعمال کریں؟

دھاتی اشیاپر کورونا وائرس 3 دن تک زندہ رہ سکتا ہے(فوٹو، عاجل نیوز)
دنیا بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ تعلیمی ادارے ، سرکاری ونجی دفاتر تقریبا بند ہیں۔
احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے سعودی عرب میں بھی جزوی کرفیو لگادیا گیاہے۔
کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں انتہائی مختصروقت میں ہزاروں ہلاکت ہوچکی ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس سے متاثر ہیں۔

آن لائن ڈلیوری وصول کرتے وقت احتیاط برتیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

 عربی نیوز ویب ’عاجل‘نے’ پرسٹن یونیورسٹی‘ کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’کورونا وائرس ہوا میں  تین گھنٹے جبکہ تابنے کی سطح پرچار اورگتے پر چوبیس گھنٹے تک زندہ رہتا ہے‘
تحقیق میں جو سب سے خطرناک بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق یہ وائرس پلاسٹک اور لوہے سے بنی اشیاپر چوبیس گھنٹے تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 تحقیق کے نتیجے میں ماہرین نے مختلف احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایات کی ہیں جن پر عمل کرنے سے اس موذی وائرس سے قدرے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی زمانہ موبائل فون ، گاڑیوں کی چابی ، اے ٹی ایم اور اس قسم کی روزمرہ ضروریات سے ہر ایک کا سامنا رہتا ہے۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ اشیا کے استعمال سے قبل اور بعد میں لازمی ہے کہ ہر شخص ہاتھوں کو جراثیم کش محلول سے صاف کرے کیونکہ یہ وائرس دھاتی اشیا پر تین دن تک زندہ رہنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وائرس سے بچنے کے لیے کوشش کریں کہ آن لائن ادائیگی کی جائے تاکہ اے ٹی ایم اور ’ سپین‘ کا استعمال کم سے کم کیاجاسکے۔
وبائی امراض سے بچاو کے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں باریک دستانے استعمال کریں جب دستانے استعمال کریں تو ہاتھ کو ناک اور آنکھ سے دوررکھیں ، ازدحام والی جگہوں پرجانے سے گریز کریں۔

باہر سے آنے والے کھانے کو فوری طور پر گرم کیاجانا چاہئے(فوٹو ، سوشل میڈیا)

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ’آن لائن طلب کیا گیا کھانا وصول کرنے کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، جب بھی ڈلیوری مین آئے اس سے پیکیٹ وصول کرنے سے قبل دستانیں پہن لیں۔
کوشش کریں کہ اسے بل کے مطابق رقم ادا کریں تاکہ آپ کو باقی رقم نہ لینی پڑے۔ پیکٹ وصول کرنے کے بعد اس میں رکھا کھانا فوری طور پر گرم کریں۔
کورونا وائرس گرمی میں زندہ نہیں رہتا۔ اس لیےاس بات کا خیال ہمیشہ رکھیں کہ باہرسے آیا ہوا کھانا لازمی طور پر گرم کرنے کے بعد ہی استعمال کیاجائے۔

شیئر: