Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

 یمن کے مغربی علاقے میں ڈرون گرایاگیا۔(فوٹو ایس پی اے )
 یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرادیا۔
 ویب نیوز سبق نے یمن میں اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے  ڈورن کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق  یمن کے مغربی علاقے تھامہ کی کمشنری الدریہمی میں ڈرون گرایاگیا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

یمن میں مشترکہ فورسز کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ8 دنوں کے  دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ریموٹ کنٹرول جہاز تھا جسے یمن میں مشترکہ فورسز نے گرایا ہے۔
واضح رہے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی سعودی عرب کے دو سرحدی  شہرابھا اور خمیس مشیط پر ریموٹ کنٹرول جہازوں کے ذریعے حملہ کیاگیا تھاجسے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کردیاگیاتھا۔

شیئر: