Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ

سنیچر کو نیویارک میں کورونا سے 155 افراد ہلاک ہوئے۔ (فوٹو: اے پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید مخالفت اور افراتفری کی وارننگ کے بعد کورونا وائرس سے بری طرح متاثر نیویارک ریجن کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سنیچر کو رات گئے ٹویٹ کیا کہ ’قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔‘ اس ٹویٹ سے چند گھنٹے قبل انہوں نے نیویارک کو لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
خیال رہے نیویارک امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔

 

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ وہ دوسری ریاستوں خصوصاً فلوریڈا کے خدشات کہ نیویارک سے آنے والے افراد ان ریاستوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں کا جواب دینے کا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وائرس سے بری طرح متاثر نیویارک کے لوگ شمال مشرق میں سیاحت کے لیے مشہور فلوریڈا کے لیے خطرہ ہیں۔
لیکن نیویارک کے گورنز انڈریو کیومو اور نیو جرسی کے گورنر نیڈ لیمونٹ کی جانب سے سخت وارننگ کہ مذکورہ اقدام افراتفری پھیلا سکتا ہے اور فنانشل مارکیٹ کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے صدر ٹرمپ نے نیویارک کو لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ ’ وائٹ ہاؤس کے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی تجاویز پر اور نیویارک، نیو جرسی اور کنکٹیکٹ کے گورنرز سے مشاورت کے بعد میں نے ’یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن’ سے کہا ہے کہ سخت ٹریول ایڈوائزیری جاری کرے جسے گورنرز مرکزی حکومت کی مشاورت سے لاگو کریں گے۔ قرنطینہ کی ضرورت نہیں۔‘
خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ چالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

دوسری جانب دنیا بھر میں وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

نیویارک کورونا سے بدترین متاثرہ ریاست

نیویارک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس وبا سے ایک لاکھ 22  ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق نیویارک میں سنیچر کو کورونا سے 155  اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ریاست میں ہلاک افراد کی تعداد617  ہو گئی ہے۔
امریکہ میں اب تک کورونا سے دو ہزار ایک سو 47 افراد ہلاک ہیں۔ نیویارک کی پڑوسی ریاست نیو جرسی میں اب تک 11 ہزار ایک سو کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

شیئر: