سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے منگل کو پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیاہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا-
پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کی دلچپسی کے اہم موضوعات پر بھی گفت و شنید کی ہے-