انڈیا کی ریاست پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں نے سینیٹری ورکر کو پھولوں کی پتیوں اور تالیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔
ریاست پنجاب کے شہر نابھا کے رہائشیوں نے کورونا وائرس کے خدشے کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دینے پر سینیٹری ورکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے گھر کی چھت سے سینیٹری ورکر پر پھول برسائے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹر 'ہمارے فرنٹ لائن سپاہی'Node ID: 466616
-
خوف اور بے چینی کے وقت میں امید اور مثبت نتائجNode ID: 467396
-
بالکونی میں جوڑے کی میراتھن ریسNode ID: 468086
جب کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ پر قابو پانے کا واحد موثر طریقہ خود کو گھروں تک محدود کرنے کا ہے تو ایسے وقت میں ڈیوٹی کے لیے گھر سے باہر نکلنا کچھ لوگوں کی مجبوری بھی ہے۔
شہروں کی صفائی پر مامور سینیٹری ورکرز کا شمار بھی انہی پیشہ ور افراد میں ہوتا ہے جو خطرے کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
انڈین پنجاب کے وزیراعلٰی امریندر سنگھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں نابھا کے رہائشی سینیٹری ورکر پر پھولوں کی پتیاں پھینک رہے ہیں اور ان کے لیے تالیاں بھی بجا رہے ہیں۔
Pleased to see the applause & affection showered by people of Nabha on the sanitation worker. It’s heartening to note how adversity is bringing out the intrinsic goodness in all of us. Let’s keep it up & cheer our frontline warriors in this War Against #Covid19. pic.twitter.com/tV2OwVa86w
— Capt.Amarinder Singh (@capt_amarinder) March 31, 2020