ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی اور قیمتی اشیا چھینتے تھے(فوٹو،سوشل میڈیا)
ریاض پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری نے کہا ہے کہ مسلح ڈاکیتیوں میں ملوث 2 سعودیوں کوگرفتار کرلیاگیاہے- ان پر ہتھیار دکھا کر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو لوٹنے کی 16الزامات ہیں-
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق التویجری نے مزید بتایا کہ پولیس اسٹیشنوں کو مختلف اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیاتھا کہ 2افراداسلحہ کے زور پرشہر میں لوٹ مار کررہے ہیں-
شکایات درج کرانے والوں سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں واردات کرنے والوں کی نشاندہی اور انہیں گرفتار کرنے کا منصوبہ مرتب کیاگیا-
ابتدائی معلومات سے اندازہ ہوگیا تھا کہ واردات کرنے والے دو سے زیادہ نہیں کیونکہ جن لوگوں نے لوٹ مار کی رپورٹیں درج کرائی تھیں ان سے حاصل ہونے والی معلومات سے یہ بات واضح ہوگئی تھی کہ تمام وارداتیں ایک ہی طریقے پر کی گئیں جس سے واضح ہوا کہ تمام وارداتوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔
جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے نے واردات کرنے والوں کی نشاندہی کرکے بالاخر انہیں گرفتارکرلیا –
دونوں ملزمان سعودی تھے اورعمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی اور قیمتی اشیا چھینتے تھے- دونوں کو قانونی کارروائی کےلیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیاہے-