Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’تقریبات کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دیں‘

کرفیو کے اوقات کےعلاوہ بھی تقریبات منعقد نہ کی جائیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
 ترجمان وزارت داخلہ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ ’کرفیو کا مقصد لوگوں کوزیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں رہنے کی ترغیب دینا ہے، موجودہ حالات میں شہری اور مقیم غیر ملکی کرفیو کے علاوہ بھی زیادہ وقت گھروں میں گزاریں۔‘
 کورونا وائرس کے حوالے سے یومیہ بنیاد پرمنعقد ہونے والی  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرنل شلھوب نے مزید کہا ’سماجی رابطوں سے دوری کا یہ مقصد نہیں کہ کرفیو کے علاوہ اوقات میں تقریب منعقد کی جائے یا اکھٹے ہو کرتفریح کی جائے۔‘

 مارکیٹوں میں کاہگوں کی تعداد محدود رکھنے کا حکم(فوٹو، سوشل میڈیا)

’سماجی رابطوں میں دوری کا مقصد مہلک وبا سے معاشرے کو محفوظ رکھنا ہے اس لیے سماجی تقریبات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، وہ افراد جو کرفیو کے اوقات کے علاوہ اکھٹے ہو کر کوئی تقریب یا پروگرام وغیرہ منعقد کرتے ہیں وہ قانون شکنی کے مرتکب ہیں ایسا کرنے والوں کے بارے میں فوری طور پر محکمہ امن عامہ کو مطلع کیا جائے۔‘
پریس کانفرنس کے حوالے سے مقامی ویب سائٹ ’سبق ‘کا کہنا تھا کہ ترجمان وزارت داخلہ نے سماجی رابطوں کے  بارے میں جاری کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں  کی اطلاع دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ امن عامہ کے ٹول فری نمبر911 یا ہنگامی امدادی پولیس 999 کے نمبروں پر خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔
کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سزادی جائے گی۔ انہوں نے ’کووڈ 19‘ وائرس کے حوالے سے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ اجتماعات منعقد نہ کیے جائیں تاکہ جلد ازجلد اس مہلک وبا سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے-
 واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1885ہو گئی ہے جبکہ اس مرض سے اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی رابطوں سے دوری اختیار کرنے علاوہ ہاتھوں کی صفائی اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جارہی ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک پر لازم ہے تاکہ معاشرے کو محفوظ کیا جاسکے۔

  تقریبات منعقد کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی(فوٹو، سوشل میڈیا)

وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بلدیہ نے مملکت کے تمام شہروں میں سپرمارکیٹس اور اسٹورز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارکیٹ کے رقبے کے مطابق کاہگوں کو اند رجانے کی اجازت دیں علاوہ ازیں مارکیٹ میں داخل ہونے سے قبل ہر آنے والے کا درجہ حرارت ریکارڈ کیاجائے اگر کسی کو بخار ہوتو اسے کسی بھی صورت مارکیٹ یا اسٹور میں داخل نہ ہونے دیاجائے-
 

شیئر: