سعودی عرب کے تمام شہروں میں ’کورونا وائرس‘ کے حوالے سے ان دنوں کرفیو نافذ ہے۔ عوامی تفریحی مقامات ، مارکیٹس اور دیگر علاقے بھی عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔
عام دنوں میں ’کورنیش‘ جو اہل جدہ کےلیے واحد بڑا تفریحی مقام ہے ان دنوں وہاں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے۔ کرفیو کے اوقات کے علاوہ چند افراد ہی کورنیش پربنائے گئے ’واکنگ ٹریک ‘ پر دکھائی دیتے ہیں جبکہ عام حالت میں یہاں گاڑی پارک کرنے کے لیے جگہ نہیں ملتی۔
سعودی ریسرچ اینڈ بپلشنگ کمپنی ’ایس ار پی سی‘ کے فوٹو گرافرز محمد المانع، عبداللہ الفالح، اور علی خمج نے جدہ شہر کے مختلف علاقوں کی عکاس بندی کی ہے ۔