Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 154 مریضوں کی تصدیق

احتیاطی تدایبرکی ہدایات پرعمل کیاجائے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعہ 3 اپریل کومملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید 154نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت نے کورونا کے حوالے سے منعقد کی جانے والی یومیہ پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ ’مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2039 تک ہو چکی ہےجبکہ ’کووڈ 19 ‘ سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘
مقامی ویب نیوز’عاجل ‘ نے وزارت صحت کے ترجمان کے حوالےسے کہا ہے کہ ’کورونا سے اب تک  351  افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا نئے کیسوں میں سے 3افراد بیرون ملک سے آئے تھے جبکہ باقی 151 لوکل کیریئرکے ذریعے اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنےکا کہاجارہاہے تاکہ اس مرض سے جلد ازجلد نجات حاصل کی جاسکے,اس ضمن میں وزارت صحت کی سفارش پرمکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو بھی نافذ کیاجاچکا ہےجبکہ طائف ، دمام اور القطیف میں کرفیو کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیاہے۔

شیئر: