Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سعودی عرب میں رہیں، سفیر جان ابی زید کا مشورہ

سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں- فوٹو: اخبار24
سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے سعودی عرب میں مقیم امریکی شہریوں کے نام پیغام جاری کیا ہے-
یاد رہے کہ مملکت میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں-
سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’امریکی شہری مملکت میں کورونا وائرس  سے بچاؤ کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں‘-
اخبار 24 کے مطابق امریکی سفیر نے مزید کہا کہ ’جو امریکی سعودی عرب میں مقیم ہیں وہ اپنے اہل وعیال، سعودی عرب اور امریکہ کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں‘-
’میرا مشورہ ہے کہ موجودہ حالات میں وہ مملکت میں قیام کریں- انہیں یہاں بہترین سہولتیں ہیں- مطلوبہ خدمات دستیاب ہیں اورحفظان صحت کا نظام بھی بہترین ہے‘-
جان ابی زید کا کہنا تھا کہ جو امریکی سعودی عرب سے وطن واپس جانا چاہتا ہے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ حالات حاضرہ پر اچھی طرح سے غورکریں اگر وہ یہاں رکنا چاہتے ہیں تو رہیں- میں اپنے اہل وعیال کو بھی یہاں رہنے کا مشورہ دے رہا ہوں-
امریکی سفیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب کورونا بحران پر جلد قابو پالیں گے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: