Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے قابل مذمت: امریکی سفیر

ریاض اورجازان پرمیزائل حملوں کوناکام بنادیا گیا- (سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں متعین امریکی سفیرجان ابی زید نےسعودی عرب پرایران کےحمایت یافتہ حوثیوں کےحملےکی مذمت کی ہے-
یاد رہے کہ حوثیوں نے ہفتےاوراتوا ر کی درمیانی شب سعودی دارالحکومت ریاض پردو بیلسٹک میزائل داغےتھےجسےسعودی فضائیہ نےروک کرفضا ہی میں تباہ کریا تھا-
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی سفیر جان ابی زید نے ٹویٹ کیا ہےکہ ’امریکی سفارتخانہ سعودیعرب کے شہری ٹھکانوں پرحوثیوں کےحملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے‘-
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ’ ایسے عالم میں جبکہ پوری دنیا کورونا کی وبا سےنمٹنےاورانسانی جانیں بچانےکی سر توڑکوششیں کررہی ہے۔ حوثی بےقصور شہریوں کی جانیں لینے پراپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں-
جان ابی زید نےکہاکہ حوثیوں کےحملوں سے زخمی ہونے والوں کی فوری اور مکمل صحت یابی کےآرزو مند ہیں-
یاد رہےکہ سعودی عرب کے زیر قیادتعرب اتحاد نےہفتےاوراتوار کی درمیانی شب اعلان کیا تھا کہ ریاض اورجازان شہروں پرحوثیوں کےمیزائل حملوں کوناکام بنادیا گیا-
میزائلوں کو ٹھکانے پرپہنچنے سےقبل ہی فضا میں تباہ کردیا گیا-
سعودی شہری دفاع کے مطابق ریاض میں میزائل کو تباہ کرنے پر اس کے ٹکڑے گرنےسے دو شہری زخمی ہوگئے۔ دونوں کے زخم معمولی نوعیت کے بتائےگئے ہیں-

شیئر: