Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے خلاف جنگ میں فلاحی اداروں کا تعاون

مختلف اداروں کے تعاون سے10ہزار لیپ ٹاپ عطیہ ہوں گے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں گذشتہ دنوں سے عطیات اور مختلف فلاحی خدمات میں اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لینے میں فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں کام کرنے والے بہت سے دیگر ادارے بھی اپنا کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہیں۔

سول سوسائٹی اور نجی شعبوں نے بھی اپنا تعاون پیش کیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

بہت سی تنظیمیں ان اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی ممکنہ حد تک روک تھام کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طبی سامان کی تقسیم اور  اس وبا کے خلاف شعور اجاگر کر رہی ہیں۔
واضح رہے سعودی حکومت خود مملکت میں وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عوام کی مدد کرنے میں متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور نجی شعبوں نے بھی اپنا تعاون پیش کیا ہے۔

نقد رقم وبا سے ضروری طبی آلات خریدنے  کے لیے ہوگی۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

ریاض میں یتیموں کی نگہداشت کی تنظیم ریاض انسان چیرٹی آرگنائزیشن نے ایک ویب سائٹ  https://store.ensan.org.sa قائم کی ہے
جہاں لوگ آن لائن شامل ہو سکتے ہیں۔ ادارے نے حفاظتی ٹوکری کے نام سے خدمت شروع کی ہے جس میں سینیٹائزرز، دستانے اور ماسک شامل ہیں۔
شہزادی صیتہ بنت عبدالعزیز ایوارڈ کا آٹھواں مرحلہ کورونا کی وبا کی بحران میں بہترین سماجی خدمات کرنے والوں کے لیے منتخب کر دیا گیا ہے۔

بہت سی کمپنیاں عطیہ مہم میں شامل ہو گئی ہیں(فوٹو عرب نیوز)

جدہ میں البیر سوسائٹی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل بن حسن قعدی نے بتایا کہ مختلف اداروں اور یتیم خانوں میں 20 مختلف سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کا نجی شعبہ وزارت صحت کے ساتھ مل کر صحت فنڈ میں عطیات کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے ، یہ رقم وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی آلات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگی۔
 

سینیٹائزر، ماسک اور دستانے کی فراہمی کے لیے مفت خدمات (فوٹو ٹوئٹر)

سامبا فنانشل گروپ نے 16.5ملین ریال عطیے کا اعلان کیا ہے جبکہ ریاض بینک17ملین ریال اور الاہلی بینک 33 ملین ریال کے عطیات اس فنڈ میں دے رہا ہے۔
دیگر کمپنیاں بھی اس عطیہ مہم میں شامل ہو گئی ہیں جس میں بوپا عریبین کمپنی شامل ہے۔ جوائنٹ انشورنس نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 20 ملین کا امدادی پیکیج رکھا ہے۔ سعودی فارماسیوٹیکل انڈسٹری اینڈ میڈیکل اپلائنس کارپوریشن نے 11 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔

ادارے نے حفاظتی ٹوکری کے نام سے خدمت شروع کی ہے(فوٹو عرب نیوز)

مختلف کمپنیوں نے سکول و کالج میں چھٹیاں ہونے کے باعث مستحق طلبا کے لیے مالی اعانت کے بجائے انہیں آن لائن تعلیم اور امتحانات میں شامل ہونے کا بندوبست کیا ہے۔
جریر بک سٹور نے کہا ہے کہ وزارت انسانی وسائل کی زیر نگرانی منظورشدہ خیراتی اداروں کے تعاون سے10ہزار لیپ ٹاپ عطیہ کرے گا۔
بہت علاقوں میں انفرادی طور پر بھی خدمات پیش کررہے ہیں جس میں بلامعاوضہ سامان کی فراہمی شامل ہے۔
جدہ میں مریم بنت حماد المطیری جو ٹیکسی سروس کی ذمہ دار ہیں انہوں نے  اپنےعلاقے العنیزہ کے رہائشیوں کے لیے داوئیں اور سینیٹائزر، ماسک اور دستانے کی فراہمی کے لیے مفت خدمات پیش کررکھی ہیں۔
مریم المطیری نے بتایا کہ وہ مفت ترسیلات جاری رکھیں گی جب کہ اس کے علاوہ بھی مختلف خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت منافع کمانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
اب وقت ہے کہ ہم اپنے ملک کے عظیم تر مفاد کے لیے خدمات پیش کرکے اپنے طور پر ایک چھوٹا سا حصہ ڈالیں۔ منافع کے بارے میں سوچنے کے لیے اس کے بعد کافی وقت دستیاب ہوگا جب حالات معمول پر آجائیں گے۔

شیئر: