پنجاب کے وزیراعلٰی عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی حالیہ صورت حال کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں کی فیس 20 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فیس پیشگی کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر وصول کی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ کی نوکریاں بھی محفوظ کرنے کا فیصلہ اس اقدام میں شامل ہے۔
اس بارے میں پیر کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو اساتذہ کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے
اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 6, 2020
کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 31 مئی تک تعطیلات ہونے کے بعد نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو دو دو، تین تین ماہ کی فیسیں پیشگی جمع کرانے کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ کچھ سکولوں کی جانب سے والدین کو سکول آ کر فیس جمع کروانے کے بعد چھٹیوں کا کام یا سلیبس وصول کرنے کو بھی کہا گیا ہے جبکہ بعض سکولوں نے وین ڈرائیوروں کے ذریعے فیس چالان گھروں پر پہنچائے ہیں۔
اس حوالے سے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان ظفر اقبال یوسف زئی نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’کورونا کے باعث بحران کی وجہ سے والدین کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آ رہا ہے کہ سکول اپنی فیسوں میں سے معمول کے اخراجات بالخصوص جنریٹر کے اخراجات، سکیورٹی چارجز، بجلی کے بل اور سٹیشنری کے اخراجات کی کٹوتی کریں۔‘
مزید پڑھیں
-
’نجی سکولز کے خلاف کارروائی نہ کی جائے‘Node ID: 436001
-
تعلیمی ادارے بند، 23 مارچ کی پریڈ منسوخNode ID: 464541
-
’چھٹیوں کے دوران سکولوں کی فیسیں کم کی جائیں‘Node ID: 469056