Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے سعودیہ اور روس متفق

اوپیک پلس کا  اجلاس تیل منڈی میں توازن پیدا کرنے طلب کیا گیا تھا(فوٹو: ٹوئٹر)
تیل کی پیدوار میں کمی کے لیے اوپیک پلس کے ممبر ممالک میں اتفاق ہو گیا ہے۔
اوپیک پلس نے مئی اورجون کے دوران یومیہ 10 ملین بیرل تیل کی پیداوار کم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے-
سعودی میڈیا کے مطابق عالمی تیل منڈی کے استحکام کے لیے اوپیک پلس کے رکن ممالک تیل پیداوار میں کمی کا دو سالہ معاہدہ کریں گے-

 

اخبار 24 کے مطابق تیل پیداوار میں کمی کی خبریں منظر عام پر آتے ہی تیل کے نرخوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا-  جمعرات کو روس اور سعودی عرب کے درمیان تیل پیداوارمیں کمی کے حوالے سے  معاہدے کی خبروں کے بعد تیل منڈی میں ہلچل پیدا ہو گئی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب نے جمعرات کو ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس کے دوران یہ اعلان کیا کہ  وہ ماہ رواں اپریل سے  یومیہ چالیس لاکھ بیرل تیل پیداوار کم کرنے کے لیے تیار ہے-
اوپیک پلس کا ویڈیو اجلاس سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا-
اجلااس کے دوران سعودی عرب نے اوپیک پلس کے رکن ممالک سے کہا ہے کہ ہمیں تیل منڈی میں توازن پیدا کرنے والا منصفانہ معاہدہ کرنا ہوگا-
سعودی عرب نے اوپیک پلس کا اجلاس تیل منڈی میں توازن پیدا کرنے کی اپنی سابقہ کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے طلب کیا تھا-

 

 

شیئر: