Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں تیل نرخوں میں ریکارڈ کمی سامنے آ رہی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ چاربرس کے دوران تیل نرخوں میں ریکارڈ کمی سامنے آ رہی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے کہا ’کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں‘۔
روسی صدر عالمی تیل منڈی کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے اعلیٰ عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
صدر پیوٹن نے تیل نرخوں میں ریکارڈ کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ابھی یہ اندازہ مشکل ہے کہ تیل نرخوں میں کمی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں تیاری کرنا ہوگی‘۔

توقع ہے اوپیک اور اتحادی تیل پیداوار میں بڑی کمی کریں گے۔فوٹو: سوشل میڈیا

المرصد کے مطابق تیل کے نرخ ایک برس کے دوران انتہائی نچلی سطح پر آ گئے ہیں جبکہ تیل نرخوں میں کمی کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹنے جا رہا ہے۔
 تیل منڈی سے باخبر حلقوں نے توقع ظاہر کی کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اتحادی تیل پیداوار میں بڑی کمی کریں گے۔ اوپیک پلس نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بعد ذمہ دارانہ فیصلہ کرے گی۔
 اوپیک اس ہفتے تیل پیداوار میں کمی سے متعلق روس کی منظوری کا انتظار نہیں کرے گا۔
اوپیک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ تیل کے نرخوں میں تیزی کے ساتھ آنے والی گراوٹ کو روکنے کی کوشش کرے گی۔
اوپیک کا رجحان تیل پیداوار میں کمی کا ہے جبکہ روس اسے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شیئر: