Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے ٹرمپ اور پوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ

رہنماؤں میں اوپیک پلس کے اجلاس پرتبادلہ خیال ہوا: فائل فوٹو
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں گذشتہ روز ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس کی روشنی میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تاکہ عالمی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھا جائے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی صدارت میں اوپیک پلس کے رکن ممالک کا ویڈیو اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سعودی عرب نے تیل کی منڈی میں توازن پیدا کرنے والے منصفانہ معاہدے پر زور دیا تھا۔
 العربیہ نیٹ کے مطابق قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’تیل پیدا کرنے والے ممالک جن میں سرفہرست سعودی عرب اور اوپیک تنظیم ہیں، تیل کی پیداوار میں کمی پر متفق ہونے والے ہیں تاکہ قیمتوں می اضافہ کیا جا سکے۔
دوسری جانب کرملن کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز روسی صدر کا امریکی اور سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں اوپیک پلس کے اجلاس پر روشنی ڈالی گئی۔
عالمی رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک رابطے میں اس امر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تیل کی عالمی تجارت کے حوالے سے ان کے اہداف مشترک ہیں۔

شیئر: