تیل کی عالمی مارکیٹ کو مستحکم کرنے اور تیل کی پیدوار میں کمی کے لیے اوپیک پلس تنظیم کا پیر کو ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا ہے۔
سعودی اہلکار نے عرب نیوز کو بتایا کہ اوپیک ممالک کو اجلاس کی تیاری اور متعلقہ اعداد و شمار کے جائزے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
سعودی عرب کی سربراہی میں11 اوپیک ارکان اور روس کی سربراہی میں 10 دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کا اجلاس اب اگلے ہفتے متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا وائرس: تیل کی عالمی منڈیوں میں مندیNode ID: 463781
-
سعودی عرب میں تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ بیرلNode ID: 468891
-
اوپیک پلس کا اجلاس فوری بلایا جائے: سعودی عربNode ID: 469041
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب نے کورونا کی وبا کے دوران تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم کا فوری اجلاس طلب کرنے کا کہا تھا۔ اس حوالے سے سفارتی سطح پر امریکہ، سعودی عرب اور روس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے تھے۔
اجلاس کے دوران زیر بحث آنے والے نقطہ تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق ہے۔
جمعرات کو امریکی صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ روسی صدر پوتن تیل کی پیداوار 10 ملین بیرل تک کم کر دیں گے اور شاید اس سے بھی زیادہ۔ ’اگر ایسا ہوا تو یہ تیل اور گیس کی صنعت کے لیے زبردست ہوگا۔‘
Just spoke to my friend MBS (Crown Prince) of Saudi Arabia, who spoke with President Putin of Russia, & I expect & hope that they will be cutting back approximately 10 Million Barrels, and maybe substantially more which, if it happens, will be GREAT for the oil & gas industry!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 2, 2020