کورونا کے مزید 364 کیسز کی تصدیق
زیر علاج مریضوں میں سے 57 کی حالت نازک ہے (فوٹو، پکسابے)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 364 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کووڈ 19 میں مبتلا مجموعی مریضوں کی تعداد 3651 تک پہنچ گئی۔
سعودی وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے یومیہ بنیاد پر منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار چکے ہیں جن کے ساتھ اب تک کورونا سے مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو چکی ہے۔
ترجمان صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے مختلف شہروں میں زیر علاج مریضوں میں سے 24 گھنٹے کے دوران 19 افراد اس وبائی مرض سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پریہ تعداد 685 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ 2919 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 57 افراد کی حالت نازک ہے۔