Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپرمارکیٹ میں ٹرالیوں کی خودکارسینیٹائزیشن

تجرباتی طور پریونٹ الخبر کی مارکیٹ میں لگایا گیاہے(فوٹو،ایس پی اے)
مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے الخبرکی ایک سپرمارکیٹ میں ٹرالیوں کو سینیٹائز کرنے والا پہلاخودکار یونٹ تجرباتی طور پرنصب کیا گیا ہے۔ تجربہ کامیاب ہونے پرمزید پلانٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔
سعودی خبررساں ادارے’ ایس پی اے‘ کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات کا سلسلسہ جاری ہے۔

سیٹائزنگ کیبن کی 2.6 میٹر لمبا ہے (فوٹو، ایس پی اے)

سپرمارکیٹس میں خریداری کےلیے آنے والوں کی حفاظت کےلیے جہاں مختلف اقدامات کیے گئے ہیں وہاں مارکیٹنگ ٹرالیوں کی سینیٹائزیشن کے جدید ترین یونٹس کی فراہمی بھی شامل ہے۔
الشرقیہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد بن عبدالعزیزالصفیان  کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سینیٹائز یونٹ  کی لمبائی2.6 میٹر سے زیادہ ہے، یونٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹرالیوں کی فوری طور پر سینیٹائزیشن کی جاتی ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
الصفیان کا مزید کہنا تھا کہ ’سینٹائزنگ یونٹ کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد دیگر سپرمارکیٹس میں بھی اسی نوعیت کے مزید یونٹس نصب کیے جائیں گے‘۔
واضح رہے مملکت میں وزارت صحت کی جانب سے سپراسٹورز اور دیگر مارکیٹوں کی انتظامیہ کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ کے رقبے کے اعتبار سے گاہکوں کو اندر آنے دیں ، اگر مارکیٹ کا رقبہ کم ہو تو زیادہ کاہگوں کو بیک وقت مارکیٹ میں نہ آنے دیاجائے ۔
مارکیٹ کے مرکزی گیٹ پر تھرمل کیمروں کی تنصیب بھی کی جاتی ہے جہاں کیمرے نصب نہیں کیے گئے وہاں اہلکاروں کو تھرمل میٹر کے ساتھ متعین کیا گیا ہے تاکہ وہاں آنے والے صارفین کے درجہ حرارت کونوٹ کیا جاسکے۔

مارکیٹوں میں کاہگوں کی تعداد کو بھی کیا گیاہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

ٹرالیوں کے ہینڈلزکو صاف کرنے کےلیے مارکیٹس میں عام طور پر اہلکاروں کو متعین کیاگیا ہے جو ٹرالیوں پر جراثیم کش ادویات کا سپرے کرتے ہیں جبکہ مارکیٹس کی انتظامیہ کو اس بارے میں سختی سے ہدایت کی گئی ہیں کہ مارکیٹ کے داخلی دروازوں پر صارفین کے لیے ڈسپوزایبل دستانے بھی مہیا کیے جائیں تاکہ لوگوں کو جراثیم سے محفوظ رکھا جاسکے۔
 

شیئر: