Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کمپنی کا سامان چوری کرنے والے غیر ملکی گرفتار

ریاض کے 26 علاقوں میں 124 وارداتیں کی ہیں( فوٹو سوشل میڈیا)
ریاض پولیس نے بجلی کمپنی سے کیبل اور سرکٹ بریکرز اور دیگر سامان چوری کرنے والے آٹھ  رکنی انڈین گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے ‘ نے ریاض ریجن کے پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد بجلی کمپنی سے کیبلز، سرکٹ بریکرز کے علاوہ دیگر قیمتی اشیا چرارہے ہیں۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی منصوبہ بندی شروع کردی تاکہ انہیں مسروقہ سامان کے ساتھ گرفتار کیا جاسکے۔
پولیس پارٹی جلد نیٹ ورک تک پہنچ گئی۔ گروہ نے ابتدائی تحیقات میں اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہو ں نے ریاض کے 26 علاقوں میں 124 وارداتیں کیں جن کی مالیت 18 لاکھ 50 ہزار ریال تھی۔
ملزمان کی عمریں 30 سے 50 برس کے مابین ہیں۔ ان سے مزید تحتیقات جاری ہیں۔
کرنل التویجری کےمطابق ملزمان کے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد انہیں پراسیکیوشن کے ادارے میں بھیجا جائے گا جہاں سے ان کا مقدمہ فوجداری کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

                   

شیئر: