Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گھروں میں چوری کرنے والی ’بیوٹیشن‘ گرفتار

ملزمان نے دوران تفتیش 29 چوریوں کا اعتراف کیا ہے۔فوٹو: اخبار24
مدینہ منورہ میں خفیہ پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمان نے دوران تفتیش 29 چوریوں کا اعتراف کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق گروہ کا سرغنہ سعودی شہری ہے جبکہ اس کے ساتھ دو افریقی عورتیں کام کر رہی تھیں۔
ملزمان منظم انداز میں وارداتیں کرتے تھے۔ گروہ میں شامل افریقی عورتیں بیوٹیشن بن کر گھروں میں جاتیں اور وہ موقع کا جائزہ لے کر سعودی شریک کار کو تمام تفصیلات سے آگاہ کرتی تھیں۔
ملزمان نشان زدہ گھر کی دور سے ریکی کرتے ۔جب گھر والے باہر کہیں گئے ہوتے تو فوری طور پر واردات انجام دیتے تھے۔
ابتدائی تحققات میں ملزمان نے بتایا کہ وہ چھ لاکھ پچاس ہزار ریال تک کی اشیا اور نقدی مختلف گھروں سے چوری کر چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر بعض مسروقہ زیورات اور اشیا برآمدکی گئی ہیں۔
 گروہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں ۔پولیس چالان مکمل کرکے پراسیکیورشن کے ادارے میں جمع کرائے گی۔
  •  

 

شیئر: