Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام نے یمن میں 1401 مزید بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دیں

یمن کےجنگ زدہ علاقوں سے 159805 بارودی سرنگیں نکالی گئی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب نے یمن سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے مسام منصوبے کے تحت گذشتہ ہفتے مزید 1401 بارودی سرنگیں ختم کردی ہیں۔
عرب نیوز کی اطلاع کے مطابق مسام منصوبہ یمن میں جنگ زدہ علاقوں سے بارودی سرنگیں ختم کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔

مسام منصوبے کا مقصد یمن سے بارودی سرنگوں کا مکمل صفایا کرنا ہے(فوٹو مسام ڈاٹ کام)

ماسام نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں 28 اینٹی پرسنل جبکہ 259 اینٹی وہیکل سرنگیں صاف کی ہیں۔اس کے علاوہ سات جگہ سے زمین میں دفن کئے گئے دھماکہ خیز آلات جبکہ 1107 مختلف مقامات سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنایا ہے۔
مسام منصوبے کے آغاز سے اب تک یمن کے مختلف جنگ زدہ علاقوں سے مجموعی طورپر 159805 بارودی سرنگیں نکال لی گئی ہیں۔
یمن میں گذشتہ تین سال سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیاوں نے ایک ملین سے زائد بارودی سرنگیں بچھانے کا دعوی کیا ہے جس کے باعث سیکڑوں یمنی شہری ہلاک یا عمر بھر کے لیے اپاہج ہو چکے ہیں۔

حوثی ملیشیاوں نے ایک ملین سے زائد بارودی سرنگیں بچھانے کا دعوی کیا ہے(فوٹو عاجل)

مسام منصوبے کا مقصد یمن سے بارودی سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کرنا ہےتا کہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے۔
یمن میں موجود حوثی باغی عام شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے اینٹی وہیکل اور کئی دیگر قسم کی بارودی سرنگیں بچھاتے رہتے ہیں۔

شیئر: