مسام منصوبہ ، ڈیڑھ لاکھ بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں
مسام منصوبہ ، ڈیڑھ لاکھ بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں
جمعہ 13 مارچ 2020 15:55
اس میں ٹینک شکن اور مختلف قسم کی بارودی سرنگیں شامل ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی جانب سے یمن کے عام شہریوں کی جان کی حفاظت کے لیے مسام منصوبے پر کام جاری ہے جس کا مقصد یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی جانے والی سرنگوں کو ڈھونڈ کر ناکارہ بنانا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی منصوبے مسام کے تحت اب تک ایک لاکھ 48 ہزار427 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی جا چکی ہیں۔
مسام کی جانب سے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی جانیوالی بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
مارچ کے پہلے ہفتے میں اس مسام منصوبے نے 310 ٹینک شکن، دو دھماکہ خیزآلات اور دوہزار 637 مختلف قسم کی بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں۔
یمن میں گزشتہ تین سال کے دوران ایرن کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے گیارہ لاکھ سرنگیں بچھائی گئیں جس کے باعث سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا دعوی کیا گیا ہے۔
مسام منصوبے کا مقصد یمن میں شہریوں کی جان کی حفاظت کے پیش نظر بارودی سرنگوں کو ڈھونڈنا اور انہیں ناکارہ بنانا ہے۔
یمن میں حوثی باغی عام شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے اینٹی وہیکل اور دوسری اقسام کی بارودی سرنگیں تیار کر رہا ہے۔