پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 520 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 6 ہزار 505 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 78 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 6 ہزار 505 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 646 ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 217 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’صحتیاب ہو کر پھر سے کورونا کے مریضوں کا علاج کروں گا‘Node ID: 471906
-
’بیرون ملک سے آمد پر سات دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے‘Node ID: 472126
-
بچوں کی حفاظتی ویکسین کی قلت، امراض پھیلنے کا خدشہNode ID: 472166
پنجاب میں 34 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 550 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ 'صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس بیماری سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2008 ہوگئی ہے۔ صوبے میں 45 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 576 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
صوبائی مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'سندھ میں اب تک 18 ہزار900 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت آنے والے افراد کی تعداد 2008 ہے۔' ان کا مزید کہنا تھا کہ' پچھلے 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس کا شکار 16 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔'
خیبر پختونخوا میں کورونا کے 912 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 42 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 191 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ 'صوبے میں کورونا وائرس کے 285 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔'
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 'صوبے میں وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 140 ہے۔'
گلگت بلتستان میں 237 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ علاقے میں 178 مریضوں صحت یاب ہوئے جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 145 ہے جن میں سے 17 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہے، نو افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ علاقے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں