’ کامیاب ملک بننے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘
پاکستان کے صدرعارف علوی سےسعودی سفیر نے ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی)
پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی سے جمعے کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صدرعارف علوی نےملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی جڑیں گہری اور مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔
انہوں نے شاہ سلمان کی قیادت میں سلامتی،علاقائی اور عالمی استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا اور مسلم ممالک میں اس کے خصوصی مقام کی ستائش کی۔
صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان مملکت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانےاور ہرسطح پر تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے مختلف موا قوں ہر حمایت کو بھی سراہا۔
پاکستان میں سعودی سفیر المالکی نے اس موقع پر کہا کہ ’ سعودی عرب کی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور وہ پاکستان اور اس کے عوام کی حمایت کی خواہش رکھتی ہے۔ ایک کامیاب اور مستحکم ملک بننے کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں