Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے متاثرین میں 83 فیصد غیرملکی

نئے کیسز میں سے 833 کا تعلق چار شہروں سے ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1088 نئے کیسز میں سے 833 کا تعلق چار شہروں سے ہے، بیشترکیس فیلڈ ٹیسٹ کے ہیں۔
نئے کورونا وائرس سے اتوار 19 اپریل  کو متاثر ہونے والے 1088 میں سے 833 کا تعلق چار شہروں مکہ مکرمہ، دمام، مدینہ منورہ اور جدہ سے ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان العبد العالی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتوار کو ریکارڈ پر آنے والے متاثرین میں 17 فیصد کا تعلق سعودی شہریوں اور 83 فیصد کا غیر ملکیوں سے تعلق ہے-

ریکارڈ پر آنے والے نئے متاثرین میں 17 فیصد سعودی شہری ہیں  (فوٹو سبق)

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ 19 اپریل کو کورونا سے متاثرین میں 82 فیصد فیلڈ ایکٹیو ٹیسٹ سے ریکارڈ پر آئے ہیں-
وزارت صحت کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونےوالوں کی مجموعی تعداد میں 50 فیصد کا تعلق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے ہے-
مکہ مکرمہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 32 اور مدینہ منورہ میں بھی ہلاک شدگان کی تعداد بھی 32 فیصد ہی ہے-
دونوں مقدس شہروں میں اب تک 64 اموات ہوچکی ہیں جبکہ کورونا سے مملکت بھر میں مرنے والوں کی تعداد تعداد 97 ہے-

شیئر: