Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز 10 ہزار سے زیادہ، 103 اموات

گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ مکہ میں مریضں کی تصدیق ہوئی (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ کووڈ 19 سے اب تک 103  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے یومیہ بنیاد پر منقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں1122 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 10 ہزار484  ہو چکی ہے‘

کورونا سے بچاو کےلیے سماجی رابطوں سے دوری پر سختی سے عمل کیاجائے(فوٹو،ایس پی اے)

ڈاکٹر العبدالعالی نے مزید کہا ’اس موذی مرض سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق مکہ مکرمہ میں ہوئی جہاں 402 افراد کا کووڈ 19 پازیٹوآیا، ریاض میں 200 ، جدہ 186، مدینہ منورہ 120، دمام 78، الھفوف 63، الجبیل 39، طائف 16، الخبر5، ابھا ، بریدہ اور نجران میں 3 ، تین مریض جبکہ المضہ ، ینبع ، الزلفی اور الدرعیہ میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 10ہزار 484 تک پہنچ گئی ہے‘
 اب تک کووڈ 19 سے مملکت کی سطح پر1490 افراد صتحیاب ہوئے ہیں جن سے وزارت صحت کے ریجنل اداروں کے اہلکارمسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان صحت کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس کے حوالےسے مملکت میں عائد کیاجانے والا کرفیو لوگوں کی حفاطت کی خاطر لگایا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں اور سماجی دوری کے اصول پرسختی سے عمل کریں۔

شیئر: