Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک ایک لاکھ 80 ہزار کورونا ٹیسٹ

ایکٹیو فیلڈ ٹیسٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے-(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے ہے کہ  اب تک نئے کورونا وائرس کے ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے- کورونا کے 82 فیصد سے زیادہ نئے کیسز کا ایکٹیو فیلڈ ٹیسٹ کے ذریعے پتہ چلا ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ والے مقامات پر ایکٹیو فیلڈ ٹیسٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے-
ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا کورونا ٹیسٹ کرلیا گیا ہے- ایکٹیو فیلڈ ٹیسٹ منصوبہ بند طریقے سے کیا  جارہا ہے- سب سے پہلے ان مقامات پر آباد لوگوں کا مرحلہ وار ٹیسٹ کیا جارہاہے جہاں مہلک وائرس تیزی سے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں-
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کہ یہ حکمت عملی مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکے’ اسے قابو کرنے اور مزید لوگوں کو اس سے بچانے میں موثر ثابت ہورہی ہے-
ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ اب تک کے اعدادوشمار یہی ثابت کررہے ہیں کہ ایکٹیو فیلڈ ٹیسٹ کی حکمت عملی موثر ہے-
انہوں نے کہا کہ دو روز قبل کورونا سے متاثرین کے جتنے کیس بھی دریافت ہوئے ان میں پچاس فیصد فیلڈ ٹیسٹ کے نتیجے میں سامنے آئے جبکہ 18 اپریل کو یہ تناسب 65 فیصد رہا اور اتوار 19 اپریل کو کورونا سے نئے  متاثرین میں 82 فیصد وہ ہیں جن کا فیلڈ  ایکٹیو ٹیسٹ کیا گیا تھا-

 کورونا متاثرین میں جدہ دوسرے نمبر پر ہے-(فوٹو سبق)

 واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے  کورونا متاثرین میں سعودی عرب کا بین الاقوامی ساحلی شہر جدہ دوسرے نمبر پر ہے- اتوار19 اپریل  کو جدہ میں کورونا سے نئے متاثرین کی تعداد 210 ریکارڈ کی گئی-
سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض مکہ مکرمہ میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 251 بتائی گئی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق  19 اپریل کو نئے  کورونا سے متاثرہ صوبوں، کمشنریوں اور تحصیلوں کی تعداد 21 بتائی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کی نو کمشنریوں میں بھی کورونا کا نیا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا-

شیئر: