انڈیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 600 سے زائد ہو گئی ہے۔
انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں پانچ ہزار کورونا کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتیں بھی وہیں سب سے زیادہ ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا: آبادیوں سے سوشل میڈیا تک مذہبی منافرت کا مظاہرہNode ID: 473251
-
انڈیا میں مسلم مخالف اقدامات پر عرب دنیا کا اظہار ناپسندیدگیNode ID: 473261
-
انڈین وزیر کا سینکڑوں کلومیٹر سفرNode ID: 473496
ایسی ہنگامی صورت حال کے باوجود انڈیا میں منافرت کی صورت حال میں کمی واقع نہیں ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ 'کورونا کی وبا سے تو ہم لڑ سکتے ہیں اور جیت سکتے ہیں لیکن اس نفرت کے وائرس کو کس طرح شکست دیں گے۔'
خیال رہے کہ تمل ناڈو میں دو جگہ کورونا سے مرنے والے ڈاکٹروں کو دفنانے میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے اور لوگوں نے تدفین کرنے والوں پر پتھر برسائے ہیں۔
معروف صحافی برکھا دت نے ٹویٹ کی ہے کہ چینئی سے ڈاکٹر پردیپ نے لاکھوں انڈینز کا دل توڑ دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ پرتشدد ہجوم کی جانب سے ان کے دوست ڈاکٹر سائمن کو نہ دفنانے دینے پر ڈاکٹر نے کہا کہ 'میں نے ایمبولنس چلائی، میں نے اپنے ہاتھوں سے اس کی قبر کھودی، ہمیں ہیرو نہ کہیں بس ایک انسان کی طرح ہماری عزت کریں۔'
And from Chennai, Dr Pradeep breaks the heart of millions of Indians. "I drove the ambulance, I dug his grave with my hands. Dont call us heroes, just respect as humans"- on Dr Simon, his friend, denied a burial by a violent mob. Up on @themojo_in https://t.co/cWdVn72PFw
— barkha dutt (@BDUTT) April 22, 2020
ڈاکٹروں پر پہلے بھی حملے ہوئے ہیں اور ان کی ٹیم کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ان کی لاش کو دفنانے نہ دینے کے واقعات نے ڈاکٹروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اسی لیے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے بدھ کو ڈاکٹروں پر ہونے والے حملے کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا تھا لیکن انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد انھوں نے اپنے مظاہرے کی کال کو واپس لے لیا ہے۔
امت شاہ نے میٹنگ کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'جس طرح ڈاکٹر اس آزمائش کی گھڑی میں اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں وہ غیر معمولی ہے۔ میں تمام ہندوستانیوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کریں۔'
Health Minister @drharshvardhan and I interacted with doctors & representatives of IMA through video conferencing.
The way our doctors are performing their duties in these testing times is exceptional. I urge every Indian to cooperate with doctors in this fight against COVID-19. pic.twitter.com/DCHONTWNs3
— Amit Shah (@AmitShah) April 22, 2020
اس کے بعد ایک دوسرے ٹویٹ میں امت شاہ نے لکھا کہ 'ان کے کام کی جگہ ڈاکٹروں کے تحفظ اور ان کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر وقت دوستانہ ماحول برقرار رہے۔ میں نے ڈاکٹروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مودی حکومت ان کے مسائل کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور میں انھیں اپنے مجوزہ مظاہرے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔'
Safety and dignity of our doctors at their work place is non-negotiable. It is our collective responsibility to ensure conducive atmosphere for them at all times.
I have assured doctors that Modi govt is committed to their cause and appealed to reconsider their proposed protest. pic.twitter.com/AJcxghGRkx
— Amit Shah (@AmitShah) April 22, 2020