پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان سے 768 قیدیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔
ان کے مطابق اب تک 28 پروازوں کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے پانچ ہزار 70 پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔
بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت کورونا وائرس پر فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 'بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔'
مزید پڑھیں
-
'یو اے ای: ہر ہفتے 5 ہزار پاکستانی آئیں گے'Node ID: 473361
-
مسیحیوں کا مسلمانوں کے لئے مفت افطاری کا بندوبستNode ID: 473551
-
سعودیہ کی پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیعNode ID: 473571