دبئی میں روزانہ بارہ گھنٹے کاروبار کی اجازت
صبح 8 سے رات 8 بجے تک کاروبار کرسکیں گے-( فوٹو اے ایف پی)
دبئی حکام نے تجارتی اداروں کو روزانہ بارہ گھنٹے کاروبار کی اجازت دی ہے- روزانہ صبح 8 سے رات 8 بجے تک کاروبار کرسکیں گے-
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے متعلقہ حکام نے تجارتی ادارو ں کو کاروبار کی اجازت دیتے ہوئے یہ پابندی لگائی ہے کہ وہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات کی مکمل پابندی کریں-
کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والے تجارتی ادارے روزانہ صبح 8 سے رات 8 بجے تک سماجی دوری اور سینیٹائزنگ جیسی حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں اور کرفیو پاس بھی جاری کرائیں-
دبئی کے اقتصادی حکام نے واضح کیاہے کہ دبئی میں گوشت، سبزی، پھل، میوہ جات، آٹا، پسی ہوئی اشیا، مٹھائیوں، چاکلیٹ، مچھلیوں، قہوے، کافی اور چائے کے کاروبار کی اجازت دی گئی ہے-
ان تمام سرگرمیوں سے متعلق تاجر اپنا کاروبار معمول کے مطابق کرسکیں گے تاہم حفاظتی تدابیر کی پابندی کا اطمینان حاصل کرنے کے لیے بازاروں اور تجارتی ادارو ں میں وقتا فوقتا چھاپے مارے جائیں گے-